21 جولائی ، 2012
نیویارک … نیویارک میں دوسرا سالانہ روبوٹ فلم فیسٹیول "بوٹ بیش"شروع ہوگیا ہے جس میں بڑی تعداد میں مداحوں سمیت کئی روبوٹس بھی شرکت کررہے ہیں۔اس فلم فیسٹیول میں انسانی شکل سے مشابہت رکھتے روبوٹس اور مستقبل میں معاشرے میں انکے اثرات پر پر بحث و مباحثے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔روبوٹ فلم فیسٹیول میں گو وسیع رینج اور اسٹائل پر مشتمل فلمیں پیش کی گئی تھیں لیکن ان تمام فلموں میں ایک بنیادی نکتہ ضروری تھاکہ ان فلموں کا مرکزی کردار کوئی روبوٹ ہی رکھا گیا ہو۔