22 جولائی ، 2012
نیو یارک… امریکا کے شہر نیو یارک کے بیچ پر مٹی سے مجسمے بنانے کا مقابلہ ہوا جس میں لوگوں نے بڑی دلچسپی سے حصہ لیا۔نیو یارک کے سینڈی بیچ پر بائیوسیں مرتبہ مٹی مجسمے بنانے کا مقابلہ ہوا تو شائقین کی دلچسپی دیدہ زیب تھی۔ مجسمے بنانے کے لئے ماہر بھی اس مقابلے میں شرکت کے لئے صبح سے ہی ساحل پر آنا شروع ہوگئے تھے ۔ ایک مجسمہ ساز سی شون کا کہنا تھا کہ مجسمہ سازی ہر کوئی کرسکتا ہے مگر ان سب چیزوں کا انحصار پریکٹس پر ہوتا ہے کہ کون گیلی مٹی کے ساتھ زیادہ اچھا مجسمہ بناسکتا ہے۔ اس مجسمے سازی میں ایک ایسے گروپ نے حصہ لیا جو 2004 سے مجسمے سازی میں مصروف ہیں۔ جوانوں اور بچوں کی دو کیٹیکری رکھی گئیں تھں اور دونوں کیٹیگری میں پہلا انعام لینے والے کو 400 ڈالر ، دوسرا انعام لینے کے لئے 200 ڈالر جبکہ تیسرا نمبر لینے والے کو 100 ڈالر ادا کئے گئے۔