سینیٹ جوڑ توڑ: آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی اہم ملاقات

اسلام آباد: پیپلزپارٹی نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے جوڑ توڑ تیز کردی جس کے لیے آصف زرداری سرگرم ہوگئے ہیں۔

سینیٹ انتخابات کےبعد پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی ایوان بالا میں اپنا چیئرمین لانے کے لیے سرگرم ہیں اور اس کے لیے آزاد سینیٹرز سے بھی رابطے کیے جارہے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے گزشتہ روز دعویٰ کیا کہ فاٹا کے آزاد سینیٹرز نے انہیں اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔

جیونیوز کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی جس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری چیئرمن سینیٹ کے عہدے کے لیے مولانا فضل الرحمان سے حمایت مانگیں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ آج آصف زرداری فاٹا کے نومنتخب آزاد سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے جب کہ آزاد سینیٹرز آصف زرداری سےملاقات بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق فاٹا کے سینیٹرز آصف زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی کی باضابطہ حمایت کا اعلان کریں گے۔

مزید خبریں :