07 مارچ ، 2018
کراچی میں سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں کے پیرا میڈیکل اسٹاف کے احتجاج پر پولیس نے لاٹھی چارج و شیلنگ کردی۔
کراچی پریس کے سامنے سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں کے پیرا میڈیکل اسٹاف نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اس دوران مظاہرین کی جانب سے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی گئی جس پر پولیس نے ان کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور شیلنگ کردی۔
مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس پر پولیس نے مظاہرین پر واٹر کینن کا بھی استعمال کیا۔
مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ سروسز اسٹرکچر بحال کیا جائے جبکہ رکے ہوئے الاؤنسز اور پروموشنز بھی منظور کی جائیں۔
پولیس کی لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ سے متعدد مظاہرین زخمی ہوئے۔