22 جولائی ، 2012
نیو یارک…امریکی ریاست نیو یارک میں ایسا جادوئی بل بو رڈ نصب کیا گیا ہے جو اپنی انفرادیت کے باعث لو گوں کی بھر پور توجہ کا مر کزبن گیا ہے۔23فٹ لمبے اور 12فٹ چوڑے اس Interactive بل بورڈ کو 40 ہزار سے زائد سیاہ اور سفید رنگ کے Dots سے بنا یا گیا ہے جو سامنے کھڑے شخص کے اشارے پر حر کت کر تے نظر آتے ہیں ۔صرف یہی نہیں بلکہ اس بل بو رڈ کے سامنے مو جود فرد کا عکس بھی اس کی اسکرین پر واضح ہو جاتاہے جو صرف اپنے ہاتھوں کے اشاروں سے اس پر نمودار ہو نے والے مناظر کو مٹا بھی سکتا ہے۔ اس دلچسپ بل بورڈز کو لوگوں کی تفریح کیلئے مختلف شاپنگ سینٹرز ،ریلوے اسٹیشن اور دیگر عوامی مقام پر 29 جولائی تک رکھا جائے گا۔