22 جولائی ، 2012
میڈرڈ… سکے کو فضامیں اچھا لنا تو سب نے سنا اور دیکھا ہوگا لیکن اٹلی میں اسپین سے تعلق رکھنے والے ایک ماہر کھلاڑی نے41فٹ اور 9انچ لمبی بیک فلپ کاعالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ اسٹنٹ مین Ricardo Piedrasنے لو گوں کے ایک مجمع کے سامنے بائیک کو چلاتے ہوئے فضائی بلندی میں بھر پو ر طاقت سے اپنی پشت کی جانب الٹی قلا بازی لگاکر اس کارنامے کا مظاہرہ کیا اور عا لمی ریکارڈ کی فہرست میں اپنا نا م شا مل کر نے میں کامیاب ہو گیا ۔