دلچسپ و عجیب
22 جولائی ، 2012

سربیا میں ویڈنگ ریس کا انعقاد، 50 دلہنوں نے حصہ لیا

سربیا میں ویڈنگ ریس کا انعقاد، 50 دلہنوں نے حصہ لیا

بلغراد … سربیا میں ویڈنگ ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں 50 دلہنوں نے حصہ لیا۔ سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں سالانہ ویڈنگ ریس کا انعقاد کیا گیا، جس میں دلہنوں کا لباس پہنے 50 خواتین شریک ہوئیں۔ ان خواتین کو دوڑ کے اس انوکھے مقابلے کے دوران سربیا پارلیمنٹ کے قریب 150 میٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا۔ مقامی خاتون سانجا سگوجا (Sanja Cigoja) نے مقررہ فاصلہ 19 سیکنڈ میں طے کر کے مقابلہ جیت لیا۔ انتظامیہ پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی دلہنوں کے شادی کے تمام اخراجات ادا کرے گی۔

مزید خبریں :