16 مارچ ، 2018
شارجہ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں اگر 170 رنز اسکور بورڈ پر لگادیتے تو میچ کا نتیجہ کچھ اور ہوسکتا تھا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں 6 وکٹوں سے شکست ہوئی۔
کوئٹہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 147 رنز بنائے تاہم اسلام آباد نے باآسانی اس کا تعاقب کرلیا۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کیون پیٹرسن پاکستان نہیں جارہے تاہم دیگر کھلاڑیوں کی دستیابی کا انہیں علم نہیں۔
انہوں نے کہا کہ شین واٹسن سے پی ایس ایل کی انتظامیہ رابطے میں ہے، وہ پاکستان آرہے ہیں یا نہیں یہ واضح نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کرس گرین اور بین لافلن نے پاکستان جانے کی تصدیق کردی ہے۔
ترجمہ اور ایڈیٹنگ: زین العابدین صدیقی