03 فروری ، 2012
کراچی … پی آئی سی میں ادویات ری ایکشن کیس کے باعث 2 ملکوں نے پاکستان سے دواوٴں کی درآمد پر پابندی لگادی ہے۔ چیئرمین فارما سیوٹیکل مینو فیکچررز ایسو سی ایشن خواجہ اسد کے مطابق ادویات ری ایکشن کے باعث سری لنکا اور افغانستان نے پاکستان سے ادویات کی درآمد پر پابندی لگادی ہے۔ خواجہ اسد نے کہا ہے کہ سری لنکا کو پاکستان سے سالانہ 25 ملین ڈالر کی دوائیں برآمد کی جاتی تھیں مگر ادویات ری ایکشن کیس کے باعث سری لنکا نے پاکستان سے ادویات کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔