پاکستان
Time 17 مارچ ، 2018

دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست میں کراچی کا چھٹا نمبر

دی اکنامک انٹیلی جنس یونٹ کے مطابق دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست میں کراچی چھٹے نمبر پر ہے، سروے میں سنگاپور دنیا کا سب سے مہنگا ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔

اکنامک انٹیلی جنس یونٹ کی تازہ ترین رپورٹ میں دنیا بھر کے مہنگے ترین اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری کردی گئی۔

رپورٹ میں دنیا کے بڑے شہروں میں معیار زندگی اور روزمرہ ضروریات پر آنے والے اخراجات پر تحقیق کی گئی ہے۔ رپورٹ میں 93 ممالک میں 150 مصنوعات اور خدمات کی جانچ کی گئی جس کو مدنظر رکھتے ہوئے فہرست مرتب کی گئی۔

133 شہروں میں سے سستے ترین شہروں کی فہرست میں شام کا شہر دمشق پہلے نمبر پر، وینزویلا کا کراکاس دوسرے، قازقستان کا الماتے تیسرے، نائیجیریا کا شہر لاگوس چوتھے، بھارت کا بنگلور پانچویں جبکہ چھٹے نمبر پاکستان کا شہر کراچی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کے سستے ترین شہروں کراچی، الجائرز، الماتے اور لاگوس کو سیاسی ، سیکورٹی اور انفرااسٹرکچر کے مسائل کا سامناہے۔

رپورٹ میں سنگاپور کو دنیا کا مہنگا ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :