کراچی سے صرف خواتین کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے کارروائی کرتے ہوئے صرف خواتین کو لوٹنے والا چار رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو طارق دھاریج کے مطابق گرفتار ملزمان نے اسٹریٹ کرائم کی اتنی وارداتیں کیں کہ گنتی تک بھول گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے ورداتوں کے کچھ اصول بنائے ہوئے تھے، دوران تفیش ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شام چار بجے کے بعد وارداتیں نہیں کرتے تھے۔

گرفتار ملزمان جمعرات اور جمعہ کے علاوہ پورے ہفتہ واردات کرتے تھے جبکہ اصل اور نقل سونے کی پہنچان کیلئے سنار کو بھی ڈکیت گروہ کا رکن بنایا ہوا تھا۔

ملزمان نے انکشاف کیا کہ چار سال تک طارق روڈ، گلشن اقبال اور پاپوش کی مارکیٹوں کو ہدف بنایا ہوا تھا۔

گرفتار ملزمان میں عبدالستار، اسحاق، طاہر اور ندیم احمد شامل ہیں۔

مزید خبریں :