23 جولائی ، 2012
ماسکو…این جی ٹی…روس کے شہر ماسکو میں 88 خواتین نے ہزاروں فٹ کی بلندیوں سے اسکائی ڈائیونگ کر کے نیاعالمی ریکا رڈ قائم کر دیا ہے۔جہا ز سے چھلانگ لگا نے کے بعد ان نڈر خواتین اسکا ئی ڈائیورز نے فضاکی بلندی میں صرف چندسیکنڈمیں اپنی سا تھی کو تلا ش کر کے ایک دوسرے کا ہاتھ تھا م کر ایک دیوہیکل پھول کی شکل میں ترتیب تشکیل دی ۔ سفید ،نیلے اور سرخ رنگ کے لباس میں ملبوس ان خواتین نے اس کا رنامے کو کا میابی سے سرانجام دے کر 84 جرمن خواتین کا قائم کر دہ ورلڈ ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔