23 جولائی ، 2012
بیجنگ…این جی ٹی…چین میں خطر ناک حادثے کے دوران ایک ٹرک تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گیا اورکناروں پر نصب حفاظتی جالی کے باعث 30فٹ کی بلندی سے نیچے گرنے کے بجائے وہیں لٹک گیا تاہم اِس دوران خوش قسمتی سے ڈرائیور کی ایک ٹانگ بھی ٹرک میں پھنس گئی جس کی وجہ سے وہ نیچے گرنے سے محفوظ رہا ۔اس پیچیدہ صورتحال کو دیکھتے ہو ئے مقامی افراد کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے فوراً جائے حادثہ پر پہنچ کر حادثے کی نزاکت کو جانچتے ہو ئے تین گھنٹوں کی مسلسل محنت کے بعد رسی سے ڈ رائیور کو باندھ کر بحفاظت اوپر کھینچااور اس کی جان بچالی۔