23 جولائی ، 2012
اٹلانٹا…امریکا کے اینڈی راڈک نے اے ٹی پی اٹلانٹا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں گیلز مولر کو شکست دیکر رواں سال کا دوسرا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ امریکا میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں میزبان فورتھ سیڈ اینڈی راڈک نے لکسمبرگ کے گیلزمولر کو پہلے سیٹ میں 1-6کی شکست کے باوجود اگلے دونوں سٹریٹ سیٹس میں 7-6(7-2) اور 6-2سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ مولر 2005ء کے بعد پہلی مرتبہ کسی اے ٹی پی ایونٹ کے فائنل تک پہنچے تھے ۔