23 جولائی ، 2012
واشنگٹن…این جی ٹی…امریکہ میں ماہرین نے ایک ایسا الیکڑونک دستانہ تیار کیا ہے جسے پہن کر کسی ماہر میوزیشن کی مدد کے بغیر اپنی مدد آپ کے تحت کسی بھی گانے کی دھن پر پیانو بجانا سیکھا جاسکتا ہے۔Mobile Music Touch نامی یہ دستا نہ کمپیوٹر کے ساتھ منسلک کر کے ہاتھ میں پہن کرپیانو بجانے کیلئے استعما ل کیا جاتا ہے جو استعما ل کنندہ کی انگلی میں ارتعاش پیداکر کے مطلوبہ پیانو کا بٹن دبانے کی طرف اشارہ کر تا ہے۔اپنے من پسند گانے پر اس میو زیکل دستانے کو پہن کر اس کی رہنمائی میں آسان طریقے سے پیانو بجانا ممکن ہے۔