28 مارچ ، 2018
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل نے چنیوٹ میں کارروائی کر کے لڑکی کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق کارروائی چنیوٹ کے مندر بازار میں کی گئی۔
ملزم بہزاد افضل کے موبائل فون سے بلیک میلنگ کے لیے استعمال ہونے والی تصاویر، ویڈیوز اور فیس بُک اکاؤنٹس کی تفصیل حاصل کرلی گئی۔
گزشتہ ماہ ایف آئی اے نے لڑکی کو واٹس ایپ پر بلیک میل کرنے والے ایک ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کیا تھا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم حماد خورشید راولپنڈی میں موبائل فون کا کاروبار کرتا ہے جس کے خلاف شہری طارق نے شکایت کی تھی۔
ملزم خریدے گئے موبائل فونز کا ڈیلیٹ شدہ ڈیٹا ریکور کرلیتا اور اس میں شامل ویڈیوز اور تصاویر کی مدد سے لوگوں کو بلیک میل کرتا تھا۔
ایف آئی اے حکام نے ملزم سے موبائل فونز برآمد کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزم لڑکی سے ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کے بدلے ایک لاکھ روپے مانگ رہا تھا۔