پاکستان
23 جولائی ، 2012

سرکاری نشریاتی اداروں پر اپوزیشن کو زیادہ کوریج دی جائے ،وزیر اعظم

سرکاری نشریاتی اداروں پر اپوزیشن کو زیادہ کوریج دی جائے ،وزیر اعظم

اسلام آباد … وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے وزارت اطلاعات کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری نشریاتی اداروں پر اپوزیشن کو زیادہ کوریج دی جائے۔ وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو وزارت اطلاعات و نشریات اور ماتحت اداروں کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے وزارت اطلاعات کو ہدایت کی کہ میڈیا یونیورسٹی کا قیام جلدیقینی بنایاجائے جبکہ پیمرا کو حکم دیا ہے کہ غیراخلاقی اور غیرقانونی مواد نشر کرنے والے چینلز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت کہ کہ سرکاری نشریاتی اداروں پر اپوزیشن جماعتوں کو زیادہ کوریج دی جائے۔

مزید خبریں :