پاکستان
23 جولائی ، 2012

مریدکے :شوہر،سسر اور ساس نے3بچوں کی والدہ کوزندہ جلا دیا

مرید کے… شیخوپورہ کے قصبہ مریدکے میں شوہر، سسر اور ساس نے مبینہ طور پر 3 بچوں کی ماں کو پیٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیااور گھرکو تالے لگا کر فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ محمد سرور نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کی بہن 3 بچوں کی ماں ریحانہ کو اس کے شوہر آصف، سسر طالب اور ساس نے گھریلو ناچاقی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس سے وہ جاں بحق ہوگئی، ملزم گھر کو تالے لگا فرار ہو گئے ہیں جبکہ مقتولہ کے بچے بھی غائب ہیں۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچا دی اور قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں :