23 جولائی ، 2012
تھر پارکر … صحرائے تھر میں مزید تین مور پراسرار بیماری میں مبتلاہو کر مر گئے ، اس طرح گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بیماری میں مرنے والے موروں کی تعداد 49ہوگئی۔ تھر پارکر ضلع کے مختلف دیہات میں موروں میں پھیلنے والی بیماری کے باعث نواحی دیہاتوں میں مزید 3 مور مر گئے ہیں دوسری جانب موروں کے علاج معالجہ کیلئے مٹھی کے وائلڈ لائف آفس میں طبی کیمپ قائم کیا گیا ہے جبکہ محکمہ کے صوبائی کنزرویٹر سعید اختر بلوچ کے مطابق 3 گشتی ٹیمیں بھی متاثرہ دیہات میں بیمار موروں کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موروں میں رانی کھیت نامی بیماری کا شبہ ہے تاہم حتمی بات ٹیسٹ رپورٹ کے بعد ہی کی جا سکے گی۔