23 جولائی ، 2012
لندن … جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو اننگز اور 12 رنز سے شکست دیکر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی، دوسری اننگز میں ڈیل اسٹائن نے 5 اور عمران طاہرنے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اوول ٹیسٹ کے آخری دن انگلینڈ کی دوسری اننگز 102 رنز 4 کھلاڑی آوٴٹ سے شروع ہوئی ، این بیل اور میٹ پرائر نے ٹیم کوبچانے کی خوب کوشش کی، دونوں نے 86 رنز جوڑے، لیکن یہ شراکت ختم ہوئی تو سمجھیں میچ ہی ختم ہوگیا، انگلینڈ کے باقی کھلاڑی کچھ دیر کے مہمان ثابت ہوئے اور پوری ٹیم 240 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ این بیل نے 55 اور میٹ پرائر نے 40 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے 5 اور عمران طاہر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقا کی جانب سے پہلی ٹرپل سنچری اسکور کرنے والے ہاشم آملا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔