23 جولائی ، 2012
قاہرہ …مصر میں شرعی پردہ کر نے والی خواتین نے ایک نیوز چینل کھول کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ بھی صلا حیتوں میں کسی سے کم نہیں اور نہ ہی نقاب ان کی راہ میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ بن سکتا ہے۔ مصر کے Maria TVنامی اس نیوز چینل کو شریعت کے مطابق پردہ کرنے والی اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین چلا رہی ہیں جس کی نشریات کا با قاعدہ آغاز رمضان کے پہلے روزے سے کر دیا گیا ہے ۔ یہ خواتین ا سی حجاب میں باکمال طریقے سے پردہ اسکرین اور کیمرے کے پیچھے بحیثیت نیوز اینکر،کیمرہ پرسن،پروڈیوسر اور دیگر ذمہ داریاں بغیر کسی بھی مشکل کے سر انجام دے رہی ہیں جہاں ان کاموں کی انجام دہی کیلئے مردوں کا داخلہ منع ہے۔ یہ خواتین اس نیوزچینل کے کھلنے کے بعددنیا بھر میں مو جود ایسی سینکڑوں پردہ کر نے والی مسلم خواتین کیلئے اعلٰی مثال ہیں جو باصلاحیت ہو نے کے باوجود پردے کو اپنی رُکاوٹ سمجھ کر زندگی کی دوڑ میں دیگر خواتین سے پیچھے رہ جاتیں ہیں۔