Time 11 اپریل ، 2018
کھیل

پاک بھارت کرکٹ سیریز تنازع کے حل کیلئے آئی سی سی کی کمیٹی تشکیل

فوٹو: فائل

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاک بھارت کرکٹ سیریز تنازع کے حل کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

آئی سی سی کے مطابق پاک بھارت سیریز کے تنازع کے حل کے لئے بنائی گئی کمیٹی کے چیئرمین مائیکل بیلوف ہوں گے جب کہ دیگر اراکین میں جان پالسن اور انیابیل بینیٹ شامل ہیں۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ کمیٹی تین روزہ سماعت کے بعد پاک بھارت کرکٹ سیریز کے معاملے کا فیصلے دے گی جب کہ سماعت کی تاریخوں کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے باوجود بھارت نے پاکستان سے کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔

بھارتی انکار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے کرکٹ سیریز نہ کھیلنے پر معاملہ آئی سی سی کی ڈسپیوٹ کمیٹی کے حوالے کیا تھا۔ 

مزید خبریں :