دنیا
Time 12 اپریل ، 2018

مقبوضہ کشمیر میں 4 افراد کی شہادت کے خلاف مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال

مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کے باعث دکانیں بند ہیں۔ فوٹو: فائل

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف حریت قیادت کی کال پر آج وادی بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔ 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ روز کلگام میں 4 نوجوانوں کی شہادت کے خلاف حریت قیادت کی کال پر آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے اور نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد بھارت کے خلاف مظاہرے بھی کیے جائیں گے۔

مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی جانب سے ہڑتال کی کال پر وادی بھر میں دکانیں بند ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے گزشتہ روز یاسین ملک کو گرفتار اور میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کردیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قابض بھارتی فورسز نے کلگام میں کارروائی کرتے ہوئے 4 کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔

مزید خبریں :