24 جولائی ، 2012
لزبن…این جی ٹی…پر تگال میں کلف ڈائیونگ ورلڈ چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جسے ماہر روسی ڈائیورArtem Silchenkoنے جیت کر فاتح کی ٹرافی اپنے نام کر لی ہے۔پر تگال کی نو کیلی چٹانوں پر منعقد کیے گئے اس مقابلے میں دنیا بھر سے ما ہر ڈائیورزنے حصہ لیا اور اونچی چٹا ن سے اپنا جسمانی توازن بر قرار رکھتے ہو ئے نیچے تیزبہتے پا نی میں چھلانگیں لگا کراپنی بہادری اور مہا رت کا مظا ہر ہ پیش کیا۔