دلچسپ و عجیب
24 جولائی ، 2012

روس میں ٹرک اور کارکے مابین خطرناک تصادم

روس میں ٹرک اور کارکے مابین خطرناک تصادم

ماسکو…این جی ٹی… آئے دن سڑکوں پر کئی خطرناک ٹریفک حادثات رونما ہوتے ہیں جو بعض اوقات انتہائی شدید اور جان لیوا بھی ثابت ہوتے ہیں۔ایسا ہی ایک حا دثہ روسی ہائی وے پر ہوا جب ایک ٹرک اور کارآپس میں ٹکرا گئے ۔ تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والی کارسے ٹکراتے ہوئے ایک خوفناک دھماکے کے بعد پلٹ کر زمین پر گر گیا۔اس زور دار تصادم کے نتیجے میں کار اور ٹرک کو کافی نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید خبریں :