22 اپریل ، 2018
شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دو دھماکوں میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پہلا بارودی سرنگ کا دھماکہ تحصیل دتہ خیل کے علاقے دری واستے میں ہوا جس کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔
اد دھماکے کے نتیجے میں تین سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے جبکہ فورسز کی گاڑی کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔
بارودی سرنگ کا دوسرا دھماکہ چند گھنٹوں بعد تحصیل میرانشاہ کے علاقے کم سروبی میں ہوا تاہم اس واقعے میں کسی کسی کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔
پہلے دھماکے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو کمبائند ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کردیا گیا۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب علاقے میں کرفیو نافذ تھا۔