02 مئی ، 2018
پاکستان سپر لیگ کے فرنچائز مالکان نے نجم سیٹھی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اگلے سیزن میں بھی انہیں پی ایس ایل کا سربراہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے درمیان ہونیوالے اجلاس میں متفقہ طور پر نجم سیٹھی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ ہوا کہ پی ایس ایل کی آمدنی کے حوالے سے ہونے والے فیصلوں میں فرنچائز کو بھی شامل کیا جائے جس کے بعد رائٹس اور اسپانسرشپ کے معاملات پر کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پاکستان میں ہونے والی ٹی 10 لیگ کیلئے بھی کمیٹی بنے گی۔
فرنچائز مالکان اور پی ایس ایل انتظامیہ گیم ڈوپلمنٹ پر بات چیت کیلئے ایک بار پھر ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ایس ایل 4 کے ڈرافٹ اور پلیئرز ریٹین کے طریقہ کار اور پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام پر بھی بات ہوگی۔
خیال رہے کہ نجم سیٹھی اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایل ایل کے چیئرمین کے عہدے پر فائز ہیں۔