25 جولائی ، 2012
ٹوکیو…این جی ٹی…جاپانی شخص نے جدید ٹیکنالوجی کا حامل ایسا ر وبوٹک کچرا دان تیار کیا ہے جو حیرت انگیز طور پر پھینکے گئے کچرے کے پاس خود چل کر جا تا ہے۔اس روبوٹک کو ڑا دان کو گھر میں تیار کیا گیا ہے جو کمرے میں لگے Kinect camera سے ماحول کا جائزہ لیتا اور اس کے ساتھ منسلک ڈیوائس کی بدولت اپنی جانب اُچھالے گئے کچرے کو کیچ کر نے کیلئے پہیوں پر چل کر خود حر کت کر تا ہے۔جیسے ہی کسی بھی قسم کا کچرا کمرے میں پھینکنے کیلئے ہوا میں اچھالا جا تا ہے ڈیوائس اور کیمرے کی بدولت یہ روبوٹک کو ڑادان فوراً حرکت کرکے اسے زمین پر گرنے سے قبل ہی اس کے نیچے پہنچ جاتا ہے اور کچرا اس میں ہی گر تا ہے۔