10 مئی ، 2018
ٹھٹھہ: صوبہ سندھ کے شہر ٹھٹھہ کے علاقے جھرک کے تاریخی قبرستان کو مبینہ طور پر خزانے کی تلاش میں نامعلوم افراد نے کھود ڈالا۔
نمائندہ جیو نیوز کے مطابق ٹھٹھہ سے 60 کلومیٹر دور جھرک کا تاریخی قبرستان میراں پیر ایک پہاڑی پر واقع ہے، جہاں درگاہ میراں پیر کا مزار اور صدیوں پرانی قبریں موجود ہیں۔
تاہم نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر خزانے کی لالچ میں کئی قبروں کی تین سے چار فٹ کھدائی کر ڈالی۔
درگاہ کے متولی کا کہنا ہے کہ جب وہ صبح درگاہ پر پہنچے تو قبروں کو کھدا ہوا پایا۔
واقعے کی اطلاع متعلقہ پولیس کودے دی گئی ہے۔