دنیا
25 جولائی ، 2012

امریکی قومی سلامتی کے مشیرکی چینی صدر سے ملاقات

امریکی قومی سلامتی کے مشیرکی چینی صدر سے ملاقات

بیجنگ…امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر ٹامس ڈونیلون نے چین کے صدر خوچن تھاؤ سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں مشرق وسطیٰ اور ایشیا کے خطوں میں سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی مشیر اپنے دورہ چین کے دوران چینی حکام سے عالمی اقتصادی مسائل ‘ جوہری ا سلحہ کے عدم پھیلاؤ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دریں اثناء امریکی مشیر نے چین کے اسٹیٹ قونصلر ڈائی بنگو سے بھی ملاقات کی۔

مزید خبریں :