دنیا
25 جولائی ، 2012

یو اے ای : حقوق انسانی کی مہم چلانے پر گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ

دبئی… صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم نے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے انٹرنیٹ پر حقوق انسانی کے حق میں مہم چلانے پر گرفتار 18 افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان افراد کو متحدہ عرب امارات کے آئین کی مخالفت کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ گرفتاریاں 16اور 19 جولائی کے درمیان عمل میں آئیں ۔ بیان میں ان افراد کی گرفتاریوں کو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :