25 جولائی ، 2012
واشنگٹن…این جی ٹی…دو نوں ہاتھوں سے محروم امریکہ سے تعلق رکھنے والے ایک نو جوان نے معذوری کا روگ لگانے کے بجائے ماہرگٹار سٹ بن کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ بھی کسی سے کم نہیں ۔George Dennehyنامی یہ نو جوان پیدائشی طور پر اپنے دونوں ہاتھوں سے محروم ہے جس نے اپنے ہم عمر ساتھیوں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر زندگی جینے کیلئے ہمت نہیں ہاری اور دیکھتے ہی دیکھتے سخت محنت کے بعد اپنے پاؤں سے گٹار بجانا سیکھ گیا۔18سالہ یہ نو جوان مختلف پروگرامز میں اپنے دونوں پاؤں کے سہارے گٹار بجاتااور ساتھ ہی خود گانا ، گاکر اپنی مہارت کا مظاہر ہ پیش کر تا ہے جوکہ اس جیسے معذور افراد کیلئے ہمت اور زندہ دلی کی اعلیٰ مثال ہے ۔