وزیراعظم کی پریس کانفرنس نہیں ’ٹاک‘ تھی، جو نشر نہیں کرنا تھی، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب_ فوٹو/ فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ وزیراعظم کی گزشتہ روز ’پریس ٹاک‘ تھی جو نشر نہیں کرنی تھی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میاں نوازشریف کے متنازع بیان پر قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کےبعد گزشتہ روز پریس کانفرنس کی جو میڈیا پر براہ راست نشر نہیں کی گئی۔

وزیراعظم نے سینئر صحافیوں سے گفتگو میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق آگاہ کیا اور میاں نوازشریف کے بیان پر حکومت کا مؤقف بیان کیا۔

وزیراعظم کی پریس کانفرنس میڈیا پر نشر نہ ہونے پر صحافی نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے سوال کیا کہ وزیراعظم کی پریس کانفرنس سرکاری ٹی وی پر نشرکیوں نہیں کی گئی؟

اس پر مریم اورنگزیب نے جواب دیا کہ وہ پریس کانفرنس نہیں تھی پریس ٹاک تھی نشر نہیں کرنی تھی۔

مزید خبریں :