25 جولائی ، 2012
ٹوکیو…جاپان کی ایک کمپنی نے ایسا منفرد آٹومیٹک ٹچ فری ٹوائلٹ پیپر ڈسپنسر متعارف کر وایا ہے جو صرف ہاتھ کے اشارے پر ٹشوپیپر مہیا کر دے۔Camitool نامی اس ڈسپنسر کے اندر ٹشو رول مو جود ہے جس میں نصب سینسرز کی بدولت جب اس کے قریب ہاتھ رکھا جاتا ہے تو خود کار نظام کے تحت ٹشو پیپرکا ٹکڑا رول سے علیحدہ ہو کر نیچے گر جاتاہے۔750 ڈالر کی قیمت میں دستیاب اس ٹچ فری ٹوائلٹ پیپر ڈسپنسر کو اس کی خصوصیات کے باعث اسپتالوں میں استعما ل کیا جارہا ہے۔