25 جولائی ، 2012
بیجنگ …دنیا بھر کی خواتین اپنے ظاہری حسن میں اضافہ کیلئے اپنے سر کے بالوں کو خاص اہمیت دیتی ہیں لیکن چین میں Huangluoنامی ایک ایسا منفرد گاؤں آباد ہے جہاں کی خواتین کے لمبے بالوں کے باعث یہ عالمی شہرت حاصل کر چکا ہے۔Long Hair Village کے نام سے مشہور اس گاؤں کو دنیا کے لمبے ترین بالوں والے گاؤں کی حیثیت سے گینز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ زمیں بھی شامل کیا گیاہے۔یہاں کی خواتین اپنی قدیم روایات پر اب تک عمل پیرا ہیں اور زندگی میں صرف ایک بار 16سال کی عمر میں اپنے سر کے بال کاٹتی ہیں جہاں چارسے پانچ فٹ تک لمبے سیاہ بالو ں کو سجانے اور سنوارنے کیلئے بھی خاص اہتما م کیا جا تاہے ۔