سٹیزن رپورٹنگ کیلئے’تعلیم دو‘ ایپ متعارف

سٹی زن رپورٹنگ کیلئے’تعلیم دو‘ ایپ متعارف—.الف اعلان فوٹو

پاکستان میں تعلیمی مسائل کو حل کرنے اور شعور کو اجاگر کرنے کے لیے ’تعلیم دو‘ موبائل ایپ متعارف کروا دی گئی ہے۔

سٹیزن رپورٹنگ کے لیے ’تعلیم دو‘ موبائل ایپ ’الف اعلان‘ نے لانچ کی ہے جو گزشتہ 5 برس سے پاکستان میں تعلیمی مسائل حل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

الف اعلان کے ڈیجیٹل میڈیا ہیڈ عمران غزالی کا کہنا ہے کہ اس ایپ کا مقصد پاکستانی شہریوں کو بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ مضبوط اور تعلیم یافتہ پاکستان کے لیے اپنی آواز بلند کرسکیں۔

’تعلیم دو‘ ایپ کے ذریعے شہری تعلیمی معیار کو بہتر بنانے یا کسی بھی تعلیمی مسئلے کے حوالے سے رپورٹ کرسکتے ہیں یا اس ایپ پر موجود دیگر تعلیمی خبریں اور تعلیمی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

اس ایپ کو آئی او ایس اور اینڈرائڈ دونوں صارفین کے لیے فراہم کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی صارفین ایپ کو اردو یا انگریزی زبانوں میں استعمال کر سکتے ہیں۔

الف اعلان کے  ڈائریکٹر مشرف زیدی کا ایپ لانچ تقریب میں کہنا تھا کہ پاکستان کا ہر بچہ اسکول میں معیاری تعلیم حاصل کرنے کا حق رکھتا ہے۔

پاکستان تعلیمی اعداد و شمار کی حالیہ رپورٹ کے مطابق 22.8 ملین بچے ایسے ہیں جو اب تک اسکول جانے سے محروم ہیں جب کہ نیشنل اسیسمنٹ ٹیسٹ 2016 کی رپورٹ کے مطابق ریاضی اور سائنس کے مضامین میں طلباء نے 50 فیصد سے بھی کم اسکور کیا۔

مزید خبریں :