دلچسپ و عجیب
26 جولائی ، 2012

ننھی اسپائیڈر گرل کی دروازے کے فریم پر مہم جوئی کی وڈیو

ننھی اسپائیڈر گرل کی دروازے کے فریم پر مہم جوئی کی وڈیو

لندن…این جی ٹی…بر طانیہ میں ایک تین سالہ بچی نے چھ فٹ اونچے دروازے کے فریم پر کلائمبنگ کا کرتب پیش کر کے انٹر نیٹ پر دھوم مچادی ہے۔Sofya Dickson نامی یہ ننھی سوپر اور اسپائیڈر گرل اپنے پاؤں اور ہاتھوں کی مدد سے دروازے کے فریم پر سیکنڈز میں اوپر چڑھ جاتی ہے اور پھر سلائیڈنگ کرتی نیچے آتی ہے۔ دروازے پر چڑھائی کے دوران اس بچی کی زبان پر مسلسل 'I can do it'کے الفاظ ہو تے ہیں کہ جیسے خود ہی اپنا حوصلہ بڑھارہی ہوں ۔ اس مہم جوئی میں صوفیہ کے پاپا بھی برابر کے شریک ہیں جنھوں نے اپنی بیٹی کے اس کارنامے کی وڈیو بناکر اسے انٹرنیٹ پر اسٹار بنا دیا ہے۔

مزید خبریں :