دلچسپ و عجیب
26 جولائی ، 2012

نوجوان کارکی ٹکر کے باوجو د معجزانہ بچ گیا

 نوجوان کارکی ٹکر کے باوجو د معجزانہ بچ گیا

باکو…این جی ٹی…کہتے ہیں مارنے والے سے بچانے والا بڑا ہوتاہے۔ایسا ہی ایک نظارہ آذر بائیجان میں دیکھا گیا جب ایک تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے کے باوجود نو جوان معجزانہ طور پربچ گیا ۔یہ نو جوان سڑک کے کنارے سے چلتا جارہا تھا کہ اچانک اس کی پشت سے ایک تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ان سے آٹکرائی۔ اس نا گہانی صورتحال میں نو جوان کو اس قدر شدت سے ٹکر لگی کہ وہ اچھلتا ہوا فضامیں بلند ہوا اور کار کی چھت کے اوپر سے ہو تا ہوا پیچھے گر گیا ۔یہ سارا ماجراچند سیکنڈز میں پلک جھپکتے اختتام پذیر بھی ہو گیا جسے دیکھ کر یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ ہر وقت تیار رہنا چاہیے کیونکہ مصیبت کہیں اور کبھی بھی آسکتی ہے ۔

مزید خبریں :