26 جولائی ، 2012
نیو آرلینڈ…این جی ٹی…بلند عمارات بنا نے میں تو کئی سا ل لگ جا تے ہیں لیکن گرانے میں صرف چند سیکنڈ۔ امریکی شہر New Orleansمیں ستر ہ منزلہ ہو ٹل کی عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے صرف دس سیکنڈمیں زمین بو س کر دیا گیا۔ انیس سو پچاس میں تعمیر کیے جا نے والے اس ہو ٹل پر ایک کروڑ کی خطیر رقم کی لا گت آ ئی تھی جسے دو ہزا رپا نچ میں آنے والے سمندری طوفان کترینہ سے شدید نقصان پہنچے کے بعد بند کر دیا گیا تھا ۔ اس ہو ٹل کو گر ائے جا نے کے بعد اب یہاں ایک میڈ یکل سینٹر قا ئم کیا جا ئے گا ۔