دلچسپ و عجیب
26 جولائی ، 2012

کتے کی پیٹھ پر سواری کے مزے لینے والی چالاک بلی

 کتے کی پیٹھ پر سواری کے مزے لینے والی چالاک بلی

لندن …آپ نے کتے کوبلیوں پر رعب جماتے تو دیکھا ہو گالیکن ذرااب اس سیانی بی مانو کو بھی دیکھ لیجئے جس کے رعب اور دبدبے کے کیا ہی کہنے ہیں کہ کتے کو اپناغلام ہی بنا لیا ہے۔ اس تصویر میں نظر آنے والا کتا اور بلی دونوں ایک ہی گھر میں رہتے ہیں لیکن بی مانو نے کتے پر ایسا رعب جما رکھا ہے کہ وہ بے چارہ اس کا بوجھ اپنی کمرپر لادے ادھر سے ادھر گھومتا رہتا ہے۔ سیانی بی مانو کی عقلمندی کے تو کیا ہی کہنے ہیں جو ناصرف کتے کی سواری سے لطف اندوز ہوتی ہیں بلکہ منزل پر پہنچ جائیں تو شکریہ کئے بغیر ہی رفو چکر ہو جا تی ہے۔

مزید خبریں :