26 جولائی ، 2012
ویانا…آسٹریا کی بلندو با لاعمارت میں شہد کی مکھیوں کی رہائش کے لیے خصو صی انتطا ما ت کیے جا رہے ہیں۔ ان عمارات کی چھتوں کو Bee Hotels میں بدل دیا گیا ہے جہاں شہد کی مکھیوں کی افزائش اوران سے حاصل کیے گئے شہد کو محفو ظ کر نے کے لیے باقا عدہ بندوبست کیا گیا ہے ۔یہ انو کھا قدم شہدکی مکھیوں کی تیز ی سے کم ہو تی آبا دی کو بچا نے کے لیے کیا گیا ہے جنہیں چھتہ بنا نے کے لیے منا سب جگہ ملنا مشکل ہو گیا ہے ۔ ما ہرین کا کہنا ہے کہ بد لتے ہو ئے ما حول کے با عث شہد کی مکھیوں کی آبا دی نہایت تیز ی سے کم ہو رہی ہے لہذ ا ضروری ہے کہ بڑ ے شہروں میں ہی ان کو رہنے اور پھلنے پھولنے کا ماحول میسرہو ۔