کھیل
26 جولائی ، 2012

قومی کرکٹ ٹیم کیلئے ماہر غذائیات کا تقرر،ابتدائی لیکچر بھی دیا

 قومی کرکٹ ٹیم کیلئے ماہر غذائیات کا تقرر،ابتدائی لیکچر بھی دیا

لاہور…غیر ملکی ہیڈکوچ کے ساتھ گورا فیلڈنگ کوچ تعینات کیاگیا لیکن قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل نہ آسکا تاہم اب غیر ملکی ماہر غذائیات کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں ۔شاید کرکٹرز فٹنس کااعلیٰ معیارحاصل کرلیں۔پاکستان کرکٹ بورڈنے امریکی خاتون ماہر غذائیات انجیلا میرے کی وقتی طورپرخدمات حاصل کیں ہیں۔ پہلے روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں انجیلا میرے نے کرکٹرزکو ابتدائی لیکچرز دیا۔ جمعہ سے وہ کھلاڑیوں کو انفرادی طور پرلیکچرز دیں گی۔ ان کرکٹرز میں مصباح الحق ، محمد حفیظ ، عمر اکمل اور کامران اکمل شامل ہیں۔ماہر غذائیات کی خدمات حاصل کرنے کامقصدیہ ہے کہ کھلاڑیوں کو بتایا جا سکے وہ کھانے میں کیا کھائیں جس سے ان کی فٹنس برقرار رہ سکے۔

مزید خبریں :