کھیل
26 جولائی ، 2012

پاک آسٹریلیا سیریز میں ڈی آر ایس استعمال ہو گا،انتخاب عالم

پاک آسٹریلیا سیریز میں ڈی آر ایس استعمال ہو گا،انتخاب عالم

لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈکے ڈائریکٹر انٹر نیشنل انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والی پاک آسٹریلیا سیریز میں ڈی آر ایس استعمال ہو گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انتخاب عالم نے کہا کہ ڈی آر ایس کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں کوشش ہے کہ مستقبل میں پاکستان کی ہر سیریز میں ڈی آرایس کا استعمال ہو۔انہوں نے کہا کہ پاک آسٹریلیا سیریز کے حوالے سے تمام خدشات دم توڑ چکے ہیں۔

مزید خبریں :