کھیل
26 جولائی ، 2012

لندن اولمپکس ،دلچسپ و عجیب خبروں کا سلسلہ بھی شروع

لندن اولمپکس ،دلچسپ و عجیب خبروں کا سلسلہ بھی شروع

لندن…لندن اولمپکس کے حوالے سے دلچسپ اور عجیب خبروں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے ۔لندن اولمپکس میں شرکت کرنیوالی اسپینش ٹیم کے یونیفارم کو مداحوں نے بدنما قرار دے دیا، ایک چینی باشندے نے لندن کا سفرمختلف انداز میں کرتے ہو ئے رکشہ میں لندن پہنچا۔امریکی دستے کا یونی فارم امریکا میں تیار نہیں ہوا، برطانوی یونی فارم میں روایتی لال رنگ بہت کم ہے لیکن اسپین کے مداحوں نے اپنی ٹیم کے یونیفارم کو ان تمام ممالک کے یونی فارم کے مقابلے میں بدنماقرار دے دیا۔ اسپینش ٹیم کا یونی فارم ایک روسی کمپنی نے تیار کیا جس میں نیلے اور پیلے رنگ کی فراوانی کے ساتھ ساتھ لوگو میں شعلے کا استعمال کیا گیا ہے۔ایک چینی باشندے نے دو سال میں چین سے لندن تک کا سفر رکشے میں طے کرکے سب کو حیران کردیا، چین گوانمنگ نے 16 ممالک سے گزرتے ہوئے 60 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ اولمپک گیمز کے ویمنز فٹبال وارم اپ مقابلوں میں پہلے دن کے آخری میچ میں مقابل تھیں شمالی کوریا اور کولمبیا کی ٹیمیں،لیکن اسٹیڈیم میں نصب بڑی اسکرین پر شمالی کوریا کے بجائے جنوبی کوریا کا پرچم لہرا یا گیا،شمالی کوریا کی کھلاڑیوں نے اس پر احتجاج کیا اور میچ تاخیر کا شکار ہو گیا،آرگنائزنرز نے بعد میں شمالی کوریا سے معافی مانگ کر معاملہ ختم کیا۔

مزید خبریں :