26 جولائی ، 2012
سانتا فے …عوام میں جانوروں سے محبت کاشعور اجاگر کرنے کیلئے امریکی ریاست میکسیکو میں نوجوانوں نے انوکھا انداز اپنا لیااور جانوروں کا روپ دھارے سڑکوں پر نکل آئے۔ زندہ دل نوجوانوں نے خود ڈیزائن کئے گئے ان کاسٹیومز کو پہن کر نا صرف سڑکوں پر موٹر بائیک اور گاڑیاں چلائیں بلکہ کیفے میں عام لوگوں کے ساتھ مل کر کھانا کھاتے بھی نظر آئے۔جانوروں کا روپ دھارے ان بہروپئیوں کو دیکھ کر یوں تو ہر شخص کھلکھلا اٹھا لیکن سب سے زیادہ ان نوجوانوں کوبچوں نے پسندکیااور ان کے ساتھ تصاویر بھی کھنچوائیں۔