کھیل
26 جولائی ، 2012

شیکسپیئر کا ڈرامہ Tempest،لندن اولمپکس کی افتتاحی تقریب کا تھیم

شیکسپیئر کا ڈرامہ Tempest،لندن اولمپکس کی افتتاحی تقریب کا تھیم

لندن…اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب کو فائرورکس ،لائٹنگ اور ایکشن سے دلفریب بنایاجاتاہے لیکن اصل بات تقریب کاتھیم ہوتاہے۔لندن اولمپکس کی افتتاحی تقریب کا تھیم ولیم شیکسپیئر کے ڈرامے ٹیمپسٹ(Tempest) سے لیا گیاہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ کھیلوں کی اصل روح دیہی کلچر ہے، کرکٹ کا کھیل اولمپکس میں شامل نہیں لیکن افتتاحی تقریب میں کرکٹ کے کھیل کو بھی شامل کیا گیا ہے،اس میں وکٹورین ایرامیں برطانوی شہریوں کے رہن سہن کودکھایا جائے گا،وہ کس طرح کے کھیل کھیلا کرتے تھے، افتتاحی تقریب میں یہ بھی بتانے کی کوشش کی جائے گی کہ کھیل دیہات سے جنم لیتے ہیں اور وہیں سے پروان چڑھتے ہیں،جبکہ شہروں میں کھیل کے بجائے، آرٹس اور موسیقی پر زیادہ زور دیا جاتا ہے،اس تقریب کے کرتا دھرتا سلم ڈاگ ملینر کے ڈائیریکٹر ڈینی بوئیل ہیں، لندن اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں بہت سے دلکش ودلفریب مناظردکھائے جائیں گے جنہیں مدتوں یاد رکھا جائے گا۔

مزید خبریں :