کھیل
26 جولائی ، 2012

ٹاپ ٹینس کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 28 جولائی سے اسلام آباد میں ہو گا

 ٹاپ ٹینس کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 28 جولائی سے اسلام آباد میں ہو گا

اسلام آباد…پاکستان کے ٹاپ ٹینس کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 28 جولائی سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے جس میں انڈر 18 اور انڈر 14 کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکریٹری ممتاز یوسف کے مطابق کیمپ کے انعقاد کا مقصد ماہ رمضان میں کھلاڑیوں کو فٹ اور فارم میں رکھنا ہے۔پی ٹی ایف ٹینس کمپلکس اسلام آباد میں لگنے والے کیمپ میں ملک کے ٹاپ چھ ٹینس کھلاڑیوں کے علاوہ انڈر 18 اور انڈر 14 کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ کیمپ میں پاکستان کے ٹاپ کھلاڑی عقیل خان بھی شرکت کرینگے جو 12 اگست تک جاری رہے گا۔حمید الحق کیمپ کی نگرانی کرینگے۔

مزید خبریں :