کھیل
Time 25 جون ، 2018

یوروگوائے نے روس کو 0-3 سے شکست دیدی

یوروگوائے کی جانب سے لوئس سواریز نے کھیل شروع ہونے کے 10 منٹ بعد فری کک پر پہلا گول اسکور کیا—اے ایف پی۔

سمارا: فٹ بال ورلڈ کے گروپ اے کے میچ میں یوروگوائے نے یک طرفہ مقابلے کے بعد روس کو 0-3 سے شکست دے دی۔

یوروگوائے نے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ میزبان روس دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔

یوروگوائے کی جانب سے لوئس سواریز نے کھیل شروع ہونے کے 10 منٹ بعد فری کک پر پہلا گول اسکور کیا۔

بعدازاں روس کے ڈینس چیریشیو نے اپنے ہی جال میں گیند کو پھینک کر یوروگوائے کی سبقت دوگنی کردی۔

36ویں منٹ میں روسی کھلاڑی آئگر سمولنیکو کو دوسرے یلو کارڈ پر ریفری نے گراؤنڈ بدر کردیا۔

یوروگوائے کے ایڈنسن کوانی نے میچ کے اختتام پر اپنی ٹیم کے لیے تیسرا گول اسکور کرکے جیت یقینی بنادی۔

آج ہونے والے ایک اور میچ میں سعودی عرب نے مصر کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

مزید خبریں :