27 جولائی ، 2012
برلن…این جی ٹی…عام طور پر دنیا بھر میں مرد وں کی ظاہری بناوٹ میں روبوٹس تیار کیے جاتے ہیں لیکن حال ہی میں جرمنی میں ماہرین کی ایک ٹیم نے صنف نازک کی شکل کا ایک منفرد روبوٹ تیار کیا ہے۔AILA نامی اس روبوٹ کو ایک عورت کا روپ دینے کیلئے اس کے کندھوں تک بال اور چہرے پر بڑی سیاہ حسین آنکھیں بھی بنائی گئی ہیں۔5فٹ اور 5انچ قدوقامت کی حاملAILA کے جسم میں 3D کیمرا،لیزر لائٹس،سینسرز،موٹرزاور پاؤں میں 6 ٹائر نصب کیے گئے ہیں جن کی مدد سے انسانی حر کات کی نقل کرنے اور پھر خو دکار نظام کے تحت اس پر عمل کر کے اپنی صلا حیتوں کا مظاہر ہ پیش کر تی ہے۔