دلچسپ و عجیب
27 جولائی ، 2012

اولمپک مشعل کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار کی ڈانس پرفارمنس

اولمپک مشعل کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار کی ڈانس پرفارمنس

لندن…این جی ٹی…ایک بر طانوی پولیس اہلکارنے اولمپک مشعل کو دیکھنے کیلئے جمع ہجوم کو محظوظ کر نے کی خاطر ڈانس پر فارمنس پیش کی اور ماحول کو مزید خوشگوار بنا کر سب کی توجہ حاصل کر نے میں بھی کامیاب ہو گیا ۔ یو نیفارم میں ملبوس یہ پولیس اہلکار اولمپک مشعل کے دستے کے متعین راستے پر حفاظتی ذمہ داریوں پر مامور تھا جہاں سیکڑوں مقامی افراد اس مشعل کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے کھڑے تھے۔لوگوں کو منظم اور ماحول کو مزیدخوشگوار بنانے کیلئے اس پولیس اہلکار نے اپنی بائیک سے اتر کر بلند مو سیقی پر والہانہ ڈانس شروع کر دیا جسے دیکھ کریہاں مو جود تمام افراد نا صرف محظوظ ہوئے بلکہ سب نے اسے تالیوں کی صورت میں داد بھی دی۔

مزید خبریں :